اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ سے قبل بڑا جھٹکا شاداب خان کی انجری کی صورت میں برداشت کرنا پڑ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ شاداب خان گروئن انجری کی وجہ سے آرام کریں گے، پشاور زلمی کے خلاف میچ میں بیٹنگ کےدوران شاداب کو تکلیف محسوس ہوئی، شاداب خان کی اسکین رپورٹ کا انتظار ہے ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ آج شام 8 بجے کھیلا جائے گا۔